ابنا: مناما ميں انقلابيوں کے ذرائع نے بتايا ہے کہ کرزکان شہر کے باشندوں نے پرامن مظاہرين کے خلاف پوليس کے تشدد ميں جانبحق ہونے والے نوجوان کے جلوس جنازہ ميں حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ جلوس جنازہ ميں شريک لوگ شاہي حکومت ختم کرو اور بادشاہ حمد بن عيسي مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔
بحرين کي آل خليفہ حکومت کے خلاف عاليہ نامي علاقے ميں بھي مظاہرہ کيا گيا جس ميں ہزاروں بحريني شہري شريک تھے۔ مظاہرين انقلابيوں کو قتل کرنے والے سرکاري اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ وہ ملک ميں جمہوريت کے قيام اور اپنے قانوني حقوق کي بالادستي تک مظاہرے جاري رکھيں گے۔بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے۔
.......
/169